لکی مروت ( بیورو رپورٹ) پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں مطلوب دہشت گرد وحیداللہ عرف اسامہ مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد وحیداللہ عرف اسامہ مارا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ آپریشن تھانہ نورنگ اورغوریوالہ کےقریب کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، دہشت گرد دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔یاد رہے ستمبر میں بھی لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔کارروائی تھانہ نورنگ کی حدود بنوں اور لکی مروت کی سرحدی حدود تختی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے تھے۔ضیاء الدین احمد کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔