کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تحصیل خیرپور کے صدر حاجی امام بخش پھلپوٹو کی کراچی میں رہائش گاہ پر پیر سید شاہ مردان شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی سالگرہ کا کیک گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیف کنوینئر اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی، سید عبدالقادر گیلانی، سید شفقت حسین شاہ ،سید عقیل حیدر شاہ اورمیزبان حاجی امام بخش پھلپوٹو نے رسمِ کیک کٹائی انجادیں جبکہ تقریب میں صحافی آغاخالد، عبدالجبار ٹگڑ ،محمد یوسف بھنبھرو، حاجی عبدالغنی پھلپوٹو ،سید عاصم شاہ، سینئر صحافیوں اکبرجعفری ،راو وکیل ،سید موسی رضا ،آغاشہریار اور محمد خان پھل پوٹو ودیگرنے شرکت کی جبکہ کیک کٹائی کے بعد پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔