کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ملیر کھوکھراپار ڈی ون ایریا سمیت دیگر بیشتر علاقوں کی بجلی اچانک منقطع کردی۔ذرائع کے مطابق علاقے سے مطلوبہ ریکوری نہ ہونے پر یہ قدم اٹھایا گیا۔منگل کی صبح سے رات گئے تک بجلی منقطع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے،جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کو امتحان کی تیاری میں دشواریوں ،اسپتالوں میں مریضوں اور گھروں میں بزرگوں کو بھی تکلیف کا سامنا رہا جبکہ بجلی کے کاموں سے وابستہ ویلڈرز اور الیکٹریشنز کا کام بھی شدید متاثر ہوا۔ان علاقوں سے بل ادا کرنے والی 60 فیصد صارفین نے حکومت کی اس پالیسی کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوری کرنا اداروں کا کام ہے۔اس کی سزا ان صارفین کو دینا کو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں سراسر انصاف اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔دریں اثناء کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے ان علاقوں میں سہولت کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نادہند صارفین کو اقساط میں بلوں کی ادائیگی میں آسانی ہوسکے۔