کراچی (رپورٹ فیصل چوہدری) سندھ حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور محکمہ صحت سندھ کے درمیان مذاکرات کرانے اور دیگر صوبوں کے برابر الاو¿نسز دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رسک الاو¿نس کی عدم فراہمی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کراچی پریس کلب کے باہر 35 روز سے دھرنا جاری تھا ہیلتھ رسک الاو¿نسز سے محروم مشتعل ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے گزشتہ ایک ماہ سے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے علاوہ تمام سروس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ جس پر سندھ حکومت کی جانب سے دیگر صوبوں کے برابر الاونسز دینے کے لئے اب ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی ایڈ یشنل سیکریٹری فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ فنانس کو پیش کرے گی، اس حوالہ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایس جی اے اینڈ سی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل محکمہ صحت بھی شامل ہیں جو چاروں صوبوں میں صحت ملازمین کا پے اسکیل اور ملازمین کے الانس اور تنخواہوں سے متعلق اپنی تجاویز وزیر اعلی کو پیش کریں گی۔