دوحہ ( اسپورٹس رپورٹر/ نیٹ نیوز) قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔سعودی عرب کی فتح فتح پر عرب ممالک میں جشن کا سماں بن گیا زرائع کے مطابق فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔ارجنٹائن کے دو گول آف سائیڈ پر ضائع ہوئے، سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔جبکہ
سعوی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی ہے اور میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ہے۔سعودی عرب کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اس دوران انہوں نے بردار اسلامی ملک کا پرچم اٹھا کر ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔امیر قطر کی سعودی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جبکہ سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔سعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں میچ دیکھا۔
قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے اور سجدہ شکر ادا کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی ولی عہد کے جشن منانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔