اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی 26 نومبر کو وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کی کال،وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پیر کو امدادی اداروں کے لیے خصوصی پلان سے متعلق جاری مراسلے میں انتظامیہ کی ہدایت پر ایم سی آئی کیئر 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ،متعلقہ افسران اور اسٹاف کو لانگ مارچ کے دوران موبائل فون 24 گھنٹے آن رکھنے کا حکم دیا گیا ،ایمبولینسز ،پیرامیڈکل اسٹاف، متعلقہ افسران کو زمہ داریاں سونپ دی گئیں۔مرسالے میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سیکشن کو بھی خصوصی پلان پر عمدرآمد کی ہدایت کی گئی ،تمام متعلقہ سٹاف اور افسران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق شہر میں تین ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں ایمبولینسز اور سٹاف تعینات،ایمبولینسز اور سٹاف سیکٹر جی سکس،ای سیون اور گولڑہ سینٹر میں الرٹ رہے گا۔مراسلہ میں کہاگیاکہ لانگ مارچ کے دوران 4 افسران کی لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر ہونگے،ڈپٹی ڈائریکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ،ٹرانسپورٹ فورمین اور میڈیکل سٹور آفیسر بھی ڈیوٹی پر موجود رہینگے۔مراسلہ میں کہاگیاکہ متعلقہ سٹاف لانگ مارچ کے دوران الرٹ رہیں اور ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں، پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایمرجنسی سٹاف سینٹرز کے گیٹ تالے کر بند رکھے جائیں، ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔