شکارپور (نمائندہ خصوصی )جمعیت علمائے اسلام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان حقیقی آزادی مارچ نہیں بلکہ حقیقی آوارگی کے لیئے نکلا ہے، کونسی آزادی کا درس دے رہے ہیں ، عمران خان اپنی ساڑھے تین سال کی کارکردگی بتائے انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور میں منعقد پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی دور حکومت میں ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا ایک ملازمت تو دور کی بات ہے انہوں نے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمت سے فارغ کرکے بیروزگار کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر وہ سیاست کررہے جو اسلام سے ناواقف ہے، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا فارن فنڈنگ کیس میں چور ثابت ہوگیا، جمیعت علما اسلام دین اسلام کے لیئے جنگ لڑرہی ہے، اہل پاکستان نے جمیعت علما اسلام کے بیان کو سمجھا ہے، جمیعت علما اسلام نے دین کا پیغام پہنچایا، اس موقعے پر کانفرنس سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ راشد محمود سومرو، اسلم غوری، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔