اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ اور اظہار تعزیت کیا ہے۔پیرکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز احمد کے اہلِخانہ سے اظہار افسوس کیا،دونوں 15 نومبر کو ضلع باجوڑکے علاقے ہلال خیل کےحملے میں شہید ہوئے۔صدر مملکت نے شہدا کے والدین سے بات کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ کے بیٹے کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،قوم وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،صدر مملکت نے دعاکی کہ اللہ تعالی ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمہ تک ہماری کو ششیں جاری رہیں گی۔