اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تباہی سے متاثرہ ممالک کیلئے ”ڈیمج اینڈ لاس“فنڈ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے موقف کی پذیرائی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو ذرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تباہی سے متاثرہ ممالک کیلئے ”ڈیمج اینڈ لاس” فنڈ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئی جان ڈال دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی محض چند ماہ کی کامیاب خارجہ پالیسی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کےلئے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اور ان کے محکمے نے سر توڑ محنت کی، گرے لسٹ ہو یا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہر جگہ بلاول بھٹو زرداری کا چرچہ نظر آیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی ہر خطے کے مفکرین چیئرمین پی پی پی کی خارجہ پالیسی کو سرہاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان برطانیہ کے کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔شازیہ مری نے کہاکہ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی تسلیم کیا کہ بلاول بھٹو ذرداری سیلاب متاثرین کے لیے جامعہ پلان لے کر امریکہ آئے۔ انہوںنے کہاکہ 33 سال کی عمر میں بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر کے رہنماو¿ں کی اجلاس کی قیادت کرتے ہیں۔