اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متوقع تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور بی این پی مینگل سے رابطے کئے اور تعاون کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی کو فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا جبکہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی سے پارٹی سطح پر مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، صادق سنجرانی نے باہمی دوستوں کے زریعے پیپلزپارٹی قیادت کو مفاہمت کے پیغامات بھجوائے ہیں تاہم پی پی قیادت نے صادق سنجرانی کے پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع نے کہا کہ صادق سنجرانی جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی دیگر جماعتوں سے رابطے کر کے تعاون کی درخواست کریں گے۔