اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے واقعے پر انڈونیشیائی صدر اور ان کی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔