اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کےلئے عطیات ملنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ میراتھون میں عمران خان کو 15 ارب روپے کے عطیات کے وعدے کئے گئے تاہم ابھی تک انہیں صرف 4 ارب 30 کروڑ روپے ہی آئے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ملنے والے عطیات میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپے خیبر پختونخوا حکومت کو دیئے جو خرچ ہوچکے، پنجاب میں 2 ارب روپے کی تقسیم ایک روز قبل شروع کی گئی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب روپے نقصانات کا ڈیٹا ملنے پر تقسیم کیے جائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین کو ادائیگی بینکوں میں بائیومیٹرک سے اور سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی، اس کے لئے پنجاب بینک اور خیبر بینک عطیات پر سروس چارجز نہیں لے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 18 ملین ڈالر کے کریڈٹ کارڈ عطیات مل ہی نہیں سکے، ڈونرز سے ٹیکس فری عطیات لینے کیلئے امریکا میں اکاونٹ کھول لیا ہے