کراچی( کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے جہانگیر روڈ سے نو سربازی اور رشوت خوری میں ملوث ملزم محمد فیضان عرف فیضی کو
گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم خود کو جعلی طور پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بھاری رقم وصول کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم اپنے گروہ کے ہمراہ مختلف لوگوں کواٹھا کر لے جاتے اور رشوت کی صورت میں بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ اس مقصد کے لیے ملزمان نے سولجر بازار میں ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔اس کے علاوہ ملزم جرائم پیشہ افراد کوڈکیتی کے لیے اسلحہ فراہم کرنے اور لوٹی ہوئی رقم سے اپنا حصہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔