روات (نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سازش کر کے عمران خان کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔عمران خان کو گولی سے چھلنی کیا گیا،ہمارا عزم تھا کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پر امن طریقے سے راولپنڈی میں داخل ہو گیا ہے،ہم پر حملہ کیا گیا اور مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارا عزم تھا کہ مارچ پر امن ہو گا اور ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ آپ نے امن کا دامن نہیں چھوڑنا،ایک چینل نے ہماری پگڑی اچھالنے کی کوشش کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آغاز میں ایک چھوٹی سے پارٹی شروع کی تھی،اب تحریک انصاف کا نظریہ شہر،شہر،گاو¿ں،گاو¿ں پہنچ چکا ہے۔عمران خان نے پیغام دے دیا کہ میں جھکنے والا نہیں ہوں،پہلے سے کہیں زیادہ پی ٹی آئی منظم اور مقبول ہے۔آج معیشت کا پہیہ رک چکا ہے۔ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے۔