نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارت کے کشن گنگا اور ریٹلی ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی اعتراض کو سماعت کےلئے قبول کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت کے کشن گنگا اور ریٹلی ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی اعتراض کو سماعت کےلئے قبول کر لیا گیا ہے۔عالمی بینک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن 21 نومبر کو ثالثی عدالت کے حوالے کرے گا۔پاکستان کی جانب سے قانونی اور آبی ماہرین پر مشتمل وفد واشنگٹن روانہ ہوگا، وفد میں سیکرٹری آبی وسائل،انڈس واٹر کمشنر اور ماہرین شامل ہوں گے، ڈیزائن اور اعتراضات کی دستاویزات حوالگی تقریب میں بھارتی وفد بھی شریک ہوگا۔