کراچی( رپورٹ: راؤ محمد جمیل) پاکستان ریلوے کے نااہل افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہزاروں مرد ، خواتین اور بچے سخت اذیت کا شکار ہوگئے ہفتے کے روز صبح 8 بجے ریلوے ملازمین کی بھاری تعداد نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک بھینس کالونی ریلوے پھاٹک بند کرکے رپیرنگ کا کام شروع کردیا جسکے باعث بھینس کالونی ، پاکستان مشین ٹول فیکٹری اور دیگر اداروں سے وابستہ افراد کا زمینی رابطہ ختم ہو گیا اس موقع پر ہزاروں افراد کو سخت اذیت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا ریلوے حکام کی جانب سے یہ کام رات کو بھی کیا جاسکتا تھا یا پھیر ایک ٹریک بحال کرکے شہریوں کو اذیت سے بچایا جاسکتا تھا تاہم ریلوے حکام نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں شہریوں کا سکون اور سہولیات کو داؤ پر لگا کر یہ ثابت کردیا کہ اس ملک میں نہ کوئی قانون ہے اور ناہی انصاف یہاں ہمیشہ قربانی عوام کی ہی قسمت میں لکھی ہے کاش اس ملک میں کوئی عوامی وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، ارباب اختیار یا فراہمی انصاف کا ادارہ ہوتا تو کسی کو یوں عوام کا سکھ ، چین اور حق سرعام چھننے کی جرأت نہ ہوتی