کراچی (رپورٹ / ذیشان صلو) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے شڈول جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو الیکشن کیلئے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، سندھ پولیس کے اہلکار سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد تعینات ہیں، کیوں نہ پنجاب سے سیکیورٹی اہلکار سندھ تعینات کردیں۔قبل ازیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے تاہم صوبے بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی بعدازاں سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔