کراچی( بیورو رپورٹ )
گرینڈ ہیلتھ الائنس سندہ کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا ۔کراچی پریس کلب پر چلنے والے احجاجی دھرنے میں آج ناصر شاہ سینیئر وزیر ،سیکریٹری صحت اور پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو دھرنے میں آئے اور بات چیت کی اور ہفتے والے دن کی کمیٹی کی میٹنگ رکھی گئی ہے اور بات چیت کر کے مسئلہ حل کیا جائے گا۔مگر دھرنے میں موجود شرکا نے دھرنا ختم کرنے سے منع کردیا ۔جس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی رینما ڈاکٹر محبوب نوناری ،اعجاز کلیری اور بشری آرائیں ،شریف پالاری ،عبدالغفار رند نے ملازمین سے بات چیت کی اور انکو سمجھایا کہ ہم بلاول بھٹو ،وزیر صحت ،سیکریٹری صحت اور ناصر شاہ صاحب کی یقین دہانی اور ہفتے والے دن کور کمیٹی کی میٹنگ میں ملازمین کے مسائل کوحل کیا جائے گا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس سندہ کے چیئرمین نے دیگر تنظیمی عہداران سے بات چیت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ دھرنا موخر کیا جات ہے اور اسپتالوں میں سروس کو بحال کیا جاتا ہے اور تمام ملازمین کالی پٹیاں باندہ کر احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس سندہ اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے مسائل حل کروائے گی۔گریںڈ ہیلتھ الائنس ایک تحریک کا نام ہے اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گیں۔