سیالکوٹ( اسپورٹس رپورٹر )قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹ بال "الریحلہ” استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق قطر میں شیڈول فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والی فٹ بال ‘الریحلہ’ استعمال ہوگی اور یوں عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو دنیا میں کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر مانا جاتا ہے، یہاں ہر سال تقریباً 600 ملین فٹ بالز تیار کہا جاتا ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا نصف سے زیادہ ہے۔ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال تیسری بار استعمال ہو رہا ہے جس میں فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔الریحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال ہوا ہے۔
یہ بال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔