کراچی(کامرس رپورٹر )
نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے الیکٹراک گودام رسید فنانسنگ (ای ڈبلیو آر ایف) کے ذریعے قرضوں میں سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس آسان عمل سے کسان اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ضمانت فراہم کرکے پیداوار کی مالیت کے 70 فیصد تک کا فوری قرض حاصل کرسکتے ہیں۔این بی پی کا ای ڈبلیو آر ایف نظام کا مقصدکسانوں کے فصل کی کٹائی سے لے کر اس کی فروخت تک کا سفر آسان اور منافع بخش بنانا ہے۔، اس نظام کے ذریعے الیکٹرانک گودام رسید کو بطور ضمانت رکھوا کر 6 ماہ تک کی مدت کے لئے آسان اور فوری قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
کسان الیکٹرانک گودام رسید میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے اپنا شناختی کارڈ اور تصویر کے ساتھ نعمت کولیٹرل کمپنی مینجمنٹ کے گودام آپریٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کسان اپنی پیداوار متعلقہ گودام میں محفوظ کروا سکتے ہیں، جہاں اس کے معیار اور مقدار کی تصدیق کرنے کے بعد گودام رسید جاری کر دی جائے گی۔
ای ڈبلیو آر ایف درخواست گزار کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی فصل کی مناسب قیمت ملنے پر بینک کے واجبات ادا کرنے کے بعد ویئر ہاؤس کا کرایہ سمیت نعمت کولیٹرل کی فیس ادا کرنے کے بعد اپنی پیداوار وصول کریں۔