لاہور ( نمائندہ خصوصی)
سابق وزیراعظم عمران خان شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں قیمتی سعودی تحائف کوڑیوں کے مول بیچنے کی خبر پر غصے میں آگئے۔عمران خان نے جہلم اور سرگودھا جلسے سے خطاب میں شاہ زیب خانزادہ پر مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔
عمران خان نے ایک ارب 70 کروڑ روپے کے تحائف محض 28 کروڑ میں بیچنے کی شاہ زیب خانزادہ کی خبر کو بے بنیاد کہانی قرار دیا -دوسری جانب جیؤ ٹی وی کی اینکر
شاہ زیب خانزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر عدالت میں سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ مگر عمران خان ان سوالوں کے جواب دیدیں اور یہ بھی بتادیں کہ جس آدمی کو آپ فراڈ کہہ رہے ہیں اسکے پاس پاکستان کے وزیراعظم کو ملنے والے قیمتی تحائف کیسے پہنچے؟شاہ زیب خانزادہ نے عمران خان کو جواب دیدیا اور سوالات اٹھادئیے –