کراچی/فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی )
کراچی لاہورکے مابین براستہ فیصل آباد قراقرم ایکسپریس سمیت دیگرمسافرٹرینوں میں مسافروں سے پولیس زیادتیوں کاسلسلہ بڑھ گیا ہے۔
خانیوال اورفیصل آباد کے مابین 3 سے 5 اہلکاروں پرمشتل پولیس دستہ مسافروں کوجامہ تلاشی کےبہانے نشانہ بناتا ہے
پان،چھالیہ کھانے والے مسافروں کو فیملی سے الگ کرکے گرفتار کرنے اور ٹرین سے ویران اسٹیشن پراتارنے کی دھمکی سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔
پولیس زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسافروں کومنشیات میں بند کرنے کی کھلی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
13 نومبرکو رائے ونڈ اجتماع سے واپسی کے دوران پان چپانے والے کراچی کے مسافروں کوگرفتاری کے لیے حراساں کرکے نقدی چھین لی گئی۔متاثرہ مسافرکراچی سے لاہورسفرمیں ریلوے کے مختلف سیکشن کے مابین ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے برعکس خانیوال فیصل آباد سیکشن پرڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کا رویہ مسافروں سے اہانت آمیز ہے، متاثرہ مسافر
وفاقی وزیرریلوے ، آئی جی ریلوے خانیوال فیصل آباد سیکشن پرمسافروں سے پان چھالیہ کے بہانے پولیس گردی کا نوٹس لیں