کراچی(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیاہے،پولنگ 8 دسمبرکوہوگی،پیپلز پارٹی کی جانب سے متوقع امیدواروں میں ڈاکٹر عاصم حسین، اسلام الدین شیخ، مرتضیٰ وہاب، اور وقار مہدی کے نام شامل ہیں تاہم ڈاکٹر عاصم، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوارہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کے استعفے سے حالی ہونے والی سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر کاغزات نامزدگی 18نومبر سے 22نومبر کو وصول کیے جائیں گے۔ 23 نومبر سے 3 دسمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال،امیدواروں پراعتراضات،امیدواروں کی حمتی فہرست کا اجرائ اورکاغذات نامزدگی واپس لینےسمیت دیگرمراحل طے ہونے کے بعد سندھ اسمبلی میں پولنگ 8 دسمبر کو ہو گی، پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہو گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر عاصم حسین، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی نئے سینیٹر کے لیے مختلف رہنماؤں کے ناموں پر غور کر رہی ہے،مزید امیدواروں میں اسلام الدین شیخ اور وقار مہدی کے نام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر 10 نومبر کو سینیٹ سے مستعفی ہو گئے تھے، وہ پی پی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے