کراچی ( نمائندہ خصوصی)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس uh h میں لائی جانے والی پیشہ ورانہ اصلاحات کو سراہا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وزیر خارجہ کو سندھ پولیس میں جدید پولیسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو شامل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے جدید ترین ہتھیاروں، گیجٹس اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کے پیشہ ورانہ تربیت یافتہ کمانڈوز کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEAS میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ایکسپو سینٹر میں 15 سے 18 نومبر 2022 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو)، پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کر رہی ہے۔ سیمینار کے پہلے روز مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی ڈویژن کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کے جدت کی طرف سفر کو سراہا۔آئیڈیاز 2022 میں 50 سے زائد ممالک کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔