کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ریاست اور فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈ لائن کو جو کراس کرے گا اس کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان فتنہ فساد اور انتشار کی سیاست کررہا ہے، ایک سروے رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت نے لانگ مارچ مسترد کردیا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران کے 4 سالہ اقتدار کی پالیسیوں کے باعث قوم معاشی مشکلات کا شکار ہے، وزیرآباد واقعہ کے اصل حقائق جلد قوم کے سامنے آجائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ریاست اور فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈ لائن کو جو کراس کرے گا اس کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔