اسلام آباد ( بیورورپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈھول بجانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا چین پر الزام لگائے گئے، ہماری حکومت جب بھی آئی ملک میں استحکام آیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے ملکی تقدیر بدلنے کا عزم لے کر سیاست شروع کی تھی، ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کو ہضم نہیں ہورہا، یہ بندہ اپنی انا کے لیے ہر چیز قربان کرسکتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پرچلنے لگتا ہے ،عمران خان لانگ مارچ کردیتا ہے، اس کے دو کام ہیں،ایک چندے جمع کرنااوردوسرالانگ مارچ کرنا۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان بتاو¿! پاکستان کے عوام کے لیے کیا کیا؟ احسن اقبال نے مزید کہا کہ لوگ سمجھ گئے اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں کہ یہ پاکستان کا پروگرام بنائے۔