شورکوٹ/جھنگ ( بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی شوق نہیں کہ ان کی کوئی پسند کا آرمی چیف لگے، جو میرٹ پر ہے اسے آرمی چیف لگا دیا جائے۔اسد عمرنے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ عمران خان نے کسی ادارے سے غلط کام نہیں کروایا۔انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کا آغاز سلطان باہو کے دربار سے ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں کہیں بھی آئین اور قانون نظر نہیں آرہا، عمران خان کی کال جس دن عوام باہر نکلی اسی دن نظر آگیا تھا کہ پاکستان پچھلے 75 سال والا پاکستان نہیں رہے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ وہ پاکستان نہیں رہے گا جہاں پاکستان کی عوام کے فیصلے بند کمروں کے اندر، ضمیروں کی منڈی لگا کر طاقت کا لین دین کرکے کیے جائیں گے یا لندن میں امریکا میں کیے جائیں گے بلکہ پاکستان کے فیصلے ملک میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ پاکستان نہیں رہا جہاں کے فیصلے لندن اور امریکا میں کیے جائیں، یہاں کے فیصلے اب یہیں ہوں گے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ کیا فیملی لمیٹڈ کے فیصلے ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 10 میں سے 9 تاجر سمجھتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ معاشرے کے ہر طبقے نے حکومت کی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔