اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان لنگڑا مارچ سے انتخابات نہیں مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہیں۔ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان جتنا چیخیں چلائیں ،سر پیٹیں، ہوگا وہی جو آئین کہہ رہا ہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ شہبازشریف کو اپنے لیڈر سے مشورہ کرنے کاحق ہے، واپسی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لےکر فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ جس جنرل باجوہ کو عمران خان نے توسیع دی اور تاحیات توسیع دینا چاہتے تھے وہ نواز شریف کے نامزدکردہ آرمی چیف تھے۔انہوںنے کہاکہ ثابت شدہ چور جھوٹے بددیانت اور آئین شکن سے آئینی معاملات میں مشورہ نہیں بلکہ اسے سزا دی جاتی ہے۔