کراچی ( کرائم رپورٹر)
کلفٹن پولیس کی کاروائی، تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا کلفٹن کا رہائشی سافٹ وئیر انجینئر بازیاب، اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق کلفٹن کراچی کا رہائشی سنی کمار اپنے کاروباری ساتھیوں کے ساتھ مل کر سافٹ ویئر انجینئر کا کام کرتا تھا۔سنی کے کاروباری ساتھیوں نے مل کر 8 نومبر کو سنی کو اغوا کرکے FB ایریا میں ایک خالی گھر میں چھپا کرسنی کے والد سے تاوان کا مطالبہ کیا۔سنی کے والد نے تین دن تک اپنے طور پر اغوا کاروں سے بات کی تاکہ اس کے بیٹے کو اغوا کر کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔بعد ازاں 11 نومبر کو سنی کے والد نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے کلفٹن پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی
۔مقدمے کی پیروی کے دوران پولیس نے نہایت دانشمندی اور تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ملزمان کو کلفٹن کے علاقے زمزمہ سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے اس مقام پر چھاپہ مارا جہاں مغوی سنی کو اغوا کاروں نے چھپا رکھا تھا اور مغوی سنی کمار کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار اغوا کار ملزمان کی شناخت مونس قمر ولد قمر، حمزہ روف ولد الطاف اور محمد حسن ولد عرفان خان کے ناموں سے ہوئی جسکے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش جاری ہے