کراچی
جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فی زمانہ ضروت بن چکا ہے لھذٰا جرائم پیشہ عناصر،انکے گروہوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانیکے لیئے ہولیسنگ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم أہنگ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ کے تمام ٹول پلازہ پر ہائی فشل ریکڈنائزڈ کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کو دیئے جانیوالے احکامات کے دوران کیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی تا جیکب آباد،کشمور،ٹرائی جنکشن بارڈر،حب ریور روڈ سے بلوچستان جانیوالے روٹ پر قائم ٹول پلازہ سمیت تمام چالیس ٹول پلازہ کے داخلی اور خارجی روتس پر ہائی میگا پکسلز کیمروں کی تنصیب کا مقصد ہائی ویزپرکریمنلز موومنٹ،غیرقانونی گاڑیوں کی نقل وحرکت، مشتبہ و مشکوک افراد کی ناصرف نگرانی کرنا بلکہ اس حوالے سے موصول ہونیوالی اطلاع پر فوری اور بروقت پولیس ایکشن کو یقینی طور پر کامیاب بھی بنانا ہے۔آئی جی سندھ نے جدید کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے ایڈیشنل أئی جی سی ٹی ڈی کی چیئرمن شپ میں ڈی آئی جی آئی ٹی،اے آئی جی فائنانس،سی پی ایل سی چیف،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،این ای ڈی یونیورسٹی و حکومت سندھ کے نمائندوں پر مشتمل قائم کی جانیوالی کمیٹی کو احکامات دیئے کہ تمام تر قابل عمل سفارشات پر مشتمل مسودہ ترتیب دیکر جلد سے جلد برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے۔ڈی آئی جی آئی ٹی نے بریفنگ کے دوران اجلاس کو جدید کیمروں کی تنصیب پر مشتمل ٹی او آرز، سلوشن اور جیو لوکیشن جیسے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی آئی ٹی،فائنانس، ایڈمن کے اے آئی جیز،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،سی پی ایل سی چیف کے علاوہ آئی ایس اینڈ آئی ٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔