اسلام آباد( کورٹ رپورٹر )
عمران خان مشکل میں پھنس گئے، ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر ہو گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔درخواست وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانے میں جمع کروائی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان و دیگر کے خلاف زیر دفعات 120بی، 124اے، 506، 34/109 ت پ کے تحت اندراج مقدمہ کیا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی عوام میں پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف نفرت اور دشمنی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی عمران نیازی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا سے گفتگو میں عمران نیازی نے حکومت اور قومی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے، وزیرآباد واقعہ کے بعد عمران خان نے شوکت خانم میں میڈیا سے بات چیت کی اور اداروں پر تنقید کی، عمران خان کے بیانات پر مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر اہم فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے آج دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا ہے۔