بدین( نمائندہ خصوصی )
بدین میں نوجوان کرکٹر کھیل کے میدان میں کھیلتا ہوا والدین کا بیٹا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا گھر میں گہرام ماں باپ بہوش اور علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی تفصیلات کے مطابق بدین کے قریبی قصبہ نندو شہر کی معروف خواجہ برادری کے کی معزیز شخصیت غلام مرتضی جعفری کا 15 سالہ اکلوتا بیٹا اور میٹرک کلاس کا شاگرد انشال مہدی گھر کے قریب دیگر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک طبعیت خراب ہونے پر زمین پر گر گیا اور بہوش ہو گیا
بچے کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کی حرکت قلب بن ہے اور وہ انتقال کر چکا ہے. بچے کے انتقال کی خبر گھر پہنچنے پر گھر اور محلہ میں گہرام مچ گیا اکلوتے بیٹے کے اچانک انتقال اور زندگی بھر کے لئے بچھڑ جانے پر ماں باپ بہوش ہو گے ہر جانب ماتم برپا ہو گیا شہر بھر کی فضا سوگوار ہو گی ہر انکھ اکشبار تھی. 15 سالہ انشال مہدی کی نمازے جنازہ اور تدفین میں نندو بدین کڈھن ٹنڈوباگو کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والے خواجہ برادری کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی کاروباری افراد شہریوں اور صحافیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی.