کراچی ( رپورٹ ابو مناص میاں )بھینس کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی بھینس ہلاک گئی ہیں باڑے مالکان کی کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا تفصیلات کے مطابق
بھینس کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی بھینس ہلاک گئی ہیں باڑے مالکان کی کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا زرائع کے مطابق
بھینس کالونی
زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے بھینس کالونی کے 2 ڈیری فارم میں 60 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں
پاکستان ڈیری فارمز کے صدرشاکر عمر گجر کے مطابق آوٹ بریک شبیر سیٹھار اور شاہد بھیا نامی ڈیری فارمرز کے باڑے میں آیا مزید 300 بھینس و گائے متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ
محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے پنجاب بھر میں بھوسی ٹکڑے کھلانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے دیگر صوبوں میں بھی پابندی عائد کی جائے؛شاکر عمر گجر نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ چارے اور فیڈ پر پابندی عائد کی جائے فیڈ ملز کو لائسنس جاری کئے جائیں اور ڈیری فارمرز کے ہونے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ کرایا جائے۔
شاکر عمر گجر نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے