اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنےکی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کو مستقل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ حتمی منظوری کے لیے ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیےگئے ہیں