چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ایوانوں میں قانون سازی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اچھی روایات قائم کی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ انتظامی سطح پر رابطہ کاری کو خاصی اہمیت دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے مابین قانون سازی اور انتظامی امور کے حوالے تعاون مثالی رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ایوانوں کی جانب سے زیر التوا قانون سازی کو فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور دیگر سینیٹر ز بھی موجود تھے