مٹھی( نمائندہ خصوصی) آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کے جاری کردہ احکامات اور ایس ایس پی تھرپارکر عابد علی بلوچ کی ہدایات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے جنرل ھولڈاپ/ناکابندی اور سنیپ چیکنگ۔ تھرپارکر پولیس کا ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے تھرپارکر پولیس کی بھاری نفری کی مختلف علائقوں میں سنیپ چیکنگ کے ساتھ سرچ و کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہےہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی لی گئی اور ریکارذ چیک کیا گیا۔ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں غیر رجسٹرڈ کالے شیشے والی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی اور متعدد گاڑیوں و موٹرسائکلز کے فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اتارے گئے اور چالان کی گئی۔ہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی اور ریکارڈ چیک کرنے کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔