لاڑکانہ(بیورورپورٹ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور چیئرپرسن اسٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ سندھ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے لاڑکانہ پہنچ کر شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کے ورثہ سے تعزیت کی جہاں انہوں نے شہید کے ورثہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی جس دوران شہید کے ورثہ نے فریال تالپور کو کہا کہ شہید کے نام سے شہر کے تھانہ سول لائین کو منسوب کیا جائے اس پر فریال تالپور نے آئی جی سندھ کو تھانہ سول لائین کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کو کہا جس پر آئی جی سندھ نے انہیں یقین دہانی کروائی، تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ میرے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں جو عوام کے لیے امن امان چاہتے ہیں، ڈاکو پولیس کو ڈکٹیٹ کرتے ہیں لیکن پولیس نہ پہلے ایسی ڈکٹیشن پر چلی ہے اور نہ اب چلے گی، انہوں نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی ایسی ہے کے فائٹ کرتے ہوئے نقصان ہو جاتا ہے، پولیس نے ایسے ڈاکوؤں کو ختم کیا ہے جو دہشت بنے ہوئے تھے، پولیس کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وسائل اور ٹیکنالاجی کی بات کی جائے تو گزشتہ دس سالوں کی بنسبت اب پولیس کے پاس جدید اسلحہ اور بہتر معیار کی اے پی سیز ہیں، سی ٹی ڈی کے اپگریڈ کے لیے سوا 3 ارب دیے گئے گئے جس سے سندھ پولیس اپگریڈ ہوگی اور ہم لوگوں کے لیے امن امان بحال کریں، انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کے ساتھ ڈیوٹی کرتے، ہم نے کافی ڈاکوؤں کا نقصان کیا ہے، اس واقعے میں ملوث ملزمان کے شناخت کر کے انٹیلجنس کی بنیاد پر آپریشن کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے سات ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت رکھی ہے جن کے آماجگاہوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کریں گے، انہوں نے کہا کہ گھوٹکی ضلع کے بارڈر سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب صوبوں کے بارڈر لگتے ہیں جس کے لیے آج سکھر میں ہونے والے اجلاس میں آر پی او بھاولپور اور ایس ایس پی رحیم یار خان نے بھی شرکت کی اس وقت سندھ اور پنجاب پولیس کا کوآرڈیشن بہتر ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے بھی گزشتہ روز اپنی صدارت میں ہونے والی اجلاس میں پولیس کو بہتر سے بہتر آلات دینے کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمور، گھوٹکی اور شکارپور اضلاع میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور کہیں کچھ مسائل ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ پولیس میں اتنی اہلیت آچکی ہے کہ پولیس بہتر کام کرے گی اور ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا اور عوام کے تعاون سے پولیس بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائی گی۔