اسلام آباد (ماننٹرننگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں،افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے،
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے 2021ء میں مذاکرات شروع ہوئے،کالعدم تحریک طالبان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں،افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جوبھی فیصلہ کرے گی،منظوری پارلیمان اورحکومت دے گی۔