اسلام آباد (بیورورپورٹ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے 21نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے ،گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرےگا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبےکی تکمیل کےبعدابتدائی طورپر ریفائنری چلائیں گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے۔