اسلام آباد (نیٹ نیوز)
دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سائیکل کا عالمی دن منایا جارہاہے۔اقوام متحدہ کے مطابق سائيکل کی سواری سستی سواری ہے جو معاشی مشکلات میں سپورٹ بھی کرتی ہے اور اس کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مہم میں بھی کارگر ہے۔
ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بیشتر شہریوں کو سائيکل کی یاد آئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کو سائیکل کی سواری پر مجبور تو کردیا مگر یہاں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔نئی سائیکل خریدنا تو دورکی بات، استعمال شدہ سائیکل بھی 10 سے 12 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے