لاڑکانہ(رپورٹ عاشق خان )لاڑکانہ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کے اکائونٹ میں 5 کروڑ روپئے کی رقم منتقل ہونے کا انکشاف، اہلکار نے متعلقہ بینک انتظامیہ اور پولیس افسران کو نامعلوم مقام سے رقم کی منتقلی سے آگاہی دی لاڑکانہ کے تعلقہ باقرانی کے گائوں گڑھی اللہ ورایو سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار علی رضا تنیو جو کہ لاڑکانہ میں 15 مددگار بیس 1 پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے آج باقرانی نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے تنخوا نکلوائی کو اسٹیٹمینٹ سلپ پر بقایا بیلنس 4 کروڑ 99 لاکھ 16 ہزار روپئے سے زائد پایا جس پر انہوں نے جب متعلقہ بینک کو انکے اکائونٹ کو چیک کرنے کا کہا تو بینک کی جانب سے انکے اکائونٹ میں رقم کی منتقلی اور موجودگی کی تصدیق کی گئی پولیس اہلکار کا کہنا ہے وہ بینک عملے اور اپنے بالا افسران کو مطلع کرچکے ہیں کہ اس رقم سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ جانتے ہیں کہ رقم کہاں سے اور کس نے منتقل کی۔