لاہور( کورٹ رپورٹر ) عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےگزشتہ سماعت کا 3 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نااہل پارٹی کاعہدہ نہیں رکھا سکتا، درخواست گزار نے اہم قانونی نقطے اٹھائےہیں۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا فریقین آئندہ سماعت پر اپنے جوابات جمع کرائے ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔خیال رہے مقامی وکیل نے عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔