اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پہ صاف نظر آ رہی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے ،شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناءاللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہو گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اب دیر ہو گئی ،اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی ؟،۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لاء؟ یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت ،کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاو¿س میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟،فارن فنڈد فتنے! اب بہت دیر ہوگئی،خونی مارچ چلتا جا رہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟،چور ڈاکو جھوٹے، نااہل نالائق فارن فنڈد تم خود ہو ، عوام کو سب پتہ ہےے۔