اسلام آباد( بیورورپورٹ ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے، زندگی میں ہارنہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لانگ مارچ کامیاب نہ ہو،ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو ضرور جاﺅں گا۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دونوں قوم کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہارنہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ لانگ مارچ کامیاب نہ ہو، اگرمارچ کامیاب نہ ہوا تو کیا وہ سمجھتے ہیں میں اسلام آبادمیں رک جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پورا منصوبہ تیار ہے، اس کے بعد کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانا تو اسلام آباد ہے لیکن اس کے بعد کیا کرونگا؟،یہ ابھی کسی کو نہیں بتارہا، چوروں سے اب اور کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو ضرور جاﺅں گا۔
انہوں نے کہاکہ ارشد شریف شیریں مزاری اور مرادسعید سے بھی رابطے میں تھا، کمیشن نے بلایا تو شیریں مزاری اور مراد سعید بھی پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ارشد شریف پر زندگی تنگ کردی گئی تھی، وہ نہیں جانا چاہتا تھامگر اس کی جان کو خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ارشد کو باہر جانے کاکہتے ہوئے کہا تھا کہ باہر بیٹھ کر کم از کم تمہاری آواز تو بند نہیں ہوگی۔