کراچی( کرائم رپورٹر )
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے افسران کا اھم اجلاس ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں منقعد ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو جنرل سلامی پیش کی۔ایس پی کلفٹن سمیت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تمام ایس ایچ اوز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو کرائم اھم تنصیبات اور چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ آفس کی جانب سے افسران کو پریزینٹیشن کے ذریعے سے ان علاقوں کی نشاندھی کی گئی جہاں کرائم زیادہ رپورٹ ہوتا ہے ۔ موبائل فون و وہیکلز اسنیچنگ کے متاثرہ ایریاز اور کرائم کی ٹائمنگ کو بھی پن پوائیٹ کیا گیا ڈی آئی جی ساؤتھ نے ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ جرائم کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں۔۔ ہاوس راپری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر سائیکل لفٹنگ و موبائل فون اسنیچنگ کی وارداتوں اور دیگر جرائم کے طریقہ کار اور جرائم کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بکٹنگ کریں موٹر پیٹرولنگ پلان ترتیب دیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے افسران کو اپنی پالیسی اور ترجیحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جرائم کے انسداد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم کے حوالے سے کسی بھی اطلاع یا شکایت پر بروقت پولیس ریسپانس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔