خیرپور( نمائندہ خصوصی)کالعدم دہشت گرد تنظیم جسمم کا اہم دہشتگرد ریاض احمد ولد غلام رسول پیرڈاو کو آٹومیٹک اسلحہ اور دیگر ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم خودساختہ بم، ریموٹ کنٹرول بم ڈیوائس بنانے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ٹریننگ بھی دیتا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم جسمم کا اہم رکن ہے اور ماضی میں جسمم کمانڈر شبیر ملاح اور زولفقار جمالی کی ہدایت پر ملک دشمن کاروائیوں میں ملوث رہا،
دوران انٹروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ ریلوے لائن پر دھماکا کیا، قاضی احمد کے علاقہ میں نیشنل بینک پر خودساختہ بم حملہ کیا ان دونوں حملوں میں نظام الدین کاکیپوٹو ساتھ تھا، گرفتار ملزم نے ریلوے پٹری پر IED دھماکا کیا، مختار کار آفس، گیس پائیپ لائن قاضی احمد اور دیگر جگہوں پر بم حملوں میں اپنے ساتھیوں دریاخان، شبیر ملاح اور نواب مہر کے سمیت ملوث رہا،ملزم کے قبضے سے 1 عدد 44 رائیفل،16عدد گولیاں،15عدد ڈیونیٹرز اور 8 سوگرام ناٹ بولڈ بال بیرنگ وغیرہ برآمد کرکے سکھر تھانہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے، سی ٹی ڈی انچارج