بیجنگ (نیٹ نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چینی وزیر اعظم لی -کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ملاقات گریٹ ہال آف پیپل میں ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر دونوں رہنماوں کا اتفاق کیا گیا ۔ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کے مابین رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے معاہدوں اور معاہدے کی یاداشتوں پر دستخط بھی کے گئے۔وزیرِ اعظم کو گریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا