کراچی(کامرس رپورٹر ) عالمی یوم ماحول اتوار 5جون کو پوری دنیا میں منایا جائیگا۔نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اس سلسلے میں کئی پروگراموں کا انعقاد کر ے گی یہ بات فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے بتائی۔اتوار 5جون کو پی آئی اے ماڈل اسکول میں چلڈرن ٹیلنٹ شو منعقد کیا جائیگا جسمیں بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور شجرکاری بھی کی جائے گی۔11جون کو آرٹس کونسل کے تعاون سے موسمیاتی تغیر اور ہماری ذمہ داری پر ایک سیمنار ہوگا جسمیں ماہرین، این جی اوز کے نمائندے اور کارپوریٹ سیکڑ کی نمایاں شخصیات اظہار خیال کریں گی۔14جون کو سی ویو پر نیسلے پاکستان کے تعاون سے ساحل سمندر کی صفائی ہو گی جسمیں شرکاء صفائی مہم میں حصہ لیں گے اور ایک سیمنار بھی منعقد ہو گا۔ اسکے علاوہ 5جون کو جامشورو میں آرکروما پاکستان کے تحت نیشنل فورم کے تعاون سے انڈس پارک میں سیمنار منعقد ہوگا۔