کراچی (بیورورپورٹ ) شہر قائد میں بارشوں کے بعد سے اب تک مچھروں کی یلغار ہے، حکومتی کوششیں ناکام جا رہی ہیں، ڈینگی کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوگئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 178 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 192 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
صوبے بھر میں رواں سال 19 ہزار 69 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ صرف کراچی میں 14 ہزار 630 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ڈینگی اب تک کراچی کے 48 شہریوں کی جان لے چکا ہے، سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد ضلع سینٹرل میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 20 افراد جان سے گئے۔