اسلام آبا د( نمائندہ خصوصی )معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے ،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ ہی تاریخ کااعلان ہوا ہے ،فیصل واوڈا کی خونی مارچ کی بات سچ ثابت ہورہی ہے ، ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جاﺅ،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟ ،سیف نیازی پشاور میں روپوش ہیں، اعظم خان چار ماہ سے ملک سے فرار ہیں، اعظم خان نے سائفر معاملہ پر ایک ای میل لکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کچھوے کی رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے،
اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ تاریخ کا اعلان ہوا ہے،انکے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں کی لوگ نہیں آرہے، فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں۔ عطاءتارڑ نے کہاکہ 14 سال کا لڑکا انکے ایک کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے، صدف نعیم بہت عرصہ سے صوبائی اسمبلی کور کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تو ذمہ دار ہوگا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے؟ فیصل واوڈا کی بات آج سچ ثابت ہورہی ہے، خونی مارچ ہے،یہ خونی مارچ تھا خونی مارچ ہے انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جاﺅ،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟ ۔ عطاءتارڑ نے کہاکہ شام کو آپ لاہور آتے ہیں آرام کرتے ہیں اور شام میں پھر روانہ ہوجاتے ہیں، یہ گوگی بچاﺅ مارچ بھی ہے۔